جنتا دل متحد(جے ڈی یو) نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف راشٹریہ سویم
سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے اشارے پر علیحدگی پسندی کو فروغ دینے کا الزام
لگاتے ہوئے آج کہا کہ حکومت کی ایسی پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک متاثر اور
ہراساں ہے۔جے ڈی یو کے ترجمان راجیو رنجن پرساد نے یہاں کہا کہ آر
ایس ایس اور دوسری
تنظیموں کے اشارے پر معاشرے میں افراتفری اور علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہی
مودی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری میں
اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کی حامی یہ حکومت عوام سے کئے وعدوں کو پورا کرنے سمیت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔